لاہور : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کیس میں گرفتار ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کو 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
پولیس نے ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس نے ملک منیب علی خان کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا ۔تفتیشی افسر نے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ۔
عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم ملک منیب علی خان کو 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ عدالت نے شناخت پریڈ مکمل کرکے 5 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔ملزم کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔