بھارتی نے گاندھی سے متاثر ہوکر کینیڈا میں بھوک ہڑتال کردی

04:17 PM, 27 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

برٹش کولمبیا: کینیڈامیں گاندھی سے متاثر بھارتی نے بھوک ہڑتال کردی۔  بھارتی  کے گھر کے  پاس پکل پال کورٹس ہیں اس کی آوازوں سے اس کو ناگواری کا احساس ہوتا ہے اس وجہ سے   اس نے  بھوک ہڑتال کردی ہےکہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا وہ گاندھی کی طرح ہڑتال پر رہے گا۔ 

رجنیش دھون چلی وک، برٹش کولمبیا(کینیڈا) میں مقیم بھارتی ہے۔  اس کے گھر کے پاس پکل  بال کے کورٹس  ہیں جس کی آوازوں  سے وہ بہت زیادہ تنگ ہوتا ہے اوراسے ناگواری کا احساس ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ شو رکی وجہ سے اس کو مختلف طبی مسائل کاسامنا ہے۔  وہ اس وجہ سےنیند کی کمی کاشکار بھی رہتا ہے۔

دھون کاکہنا ہے کہ میں دوتین برسوں سے بہت مشکل میں ہوں۔ میں نے اس حوالے سے انتظامیہ کودرخواست بھی دی تھی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ میری بیوی ہرپریت گاندھی جی سے بہت زیادہ متاثر ہے اس نے مجھے منفردمشورہ دیا اور ہم نے  بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا۔میں چل وک میں 2017  سے رہائش پذیر ہوں۔ 2019 کے بعد سے پک بال کی مقبولیت یہاں پر بڑھتی جارہی ہے اور اس وجہ سے کورٹس میں بھی رش ہوتا ہے۔ تاہم اب میرے لیے شور ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے اس وجہ سے میں نے بھوک ہڑتا ل  کا فیصلہ کیا۔

میری بیٹی وینکوور میں رہتی ہے اور یہاں پر شور کی وجہ سے گھر نہیں آتی ہے۔ میں ا س وجہ سے اکثر ٹی وی کی آواز بھی بہت اونچی رکھتا ہوں۔اس حوالے سے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ  ہم نے پکل بال کورٹس کے ٹائمنگ مقرر کردیے ہیں۔  تاہم دھون سے مذاکرات ہورہے ہیں۔ 

مزیدخبریں