کیف: روس کے سائبر سکیورٹی کے سربراہ کو غداری کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی سب سے مشہور سائبر سیکیورٹی کمپنیوں میں سے ایک کو بنانے میں مدد کرنے والے الیا سچکوف کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے غیر ملکی جاسوسوں کو معلومات فراہم کیں۔
جج نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ عدالت نے الیا سچکوف کو روس کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 275 کے تحت قصوروار پایا اور اسے 14 سال قید کی سزا سنائی جس کی سزا سخت حکومتی تعزیری کالونی میں گزاری جائے گی۔