پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا معاملے پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس2 اگست کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری پر غور کیا جائے گا.
جسٹس محمد ابراہیم خان اس وقت قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تقرری کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔