الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 وفاقی حکومت نے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھجوا دیا

11:02 AM, 27 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 وفاقی حکومت نے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھجوا دیا.  وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق صدر کو پیغام دیا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے منظور کردہ شکل میں مسودہ پر فوری دستخط کئے جائیں تاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے۔

پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہےکہ صدر مملکت بل پر غور کے بعد دستخط کردیں تو فوری طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ نافذ العمل ہوگا، صدر مملکت نے دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 14 دنوں میں ازخود نافذ العمل ہوگا، صدر نے آخری روز تک دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 9 اگست کو ازخود نافذ العمل ہوجائیگا۔

مزیدخبریں