کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔
پی آئی اے کو بین الاقوامی حفاظتی معیارات کی تعمیل پر بھی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں پاکستانی ایئر لائنز پر عارضی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
تمام بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد، پی آئی اے کو اپنے طیاروں کے ایندھن کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب پی آئی اے نے دعویٰ کیا کہ ٹیکس بیورو کی جانب سے اس کے کھاتوں کو منجمد کرنے کے باوجود اس کی پروازیں بلا تعطل جاری رہیں۔ جبکہ ذرائع نے بتایا کہ کئی ملکی اور بین الاقوامی پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئیں یا تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔