کولمبو:پاکستان نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن پہلی اننگز 410 رنز کی برتری کے ساتھ پانچ وکٹوں پر 576 رنز پر ڈیکلیئر کر دی۔
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
آج کے دن کا کھیل شروع کرنے والے آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مجموعی طور پر پہلی اننگ میں پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، عبداللّٰہ شفیق نے 4 چھکے اور 19 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے۔ سعود شکیل 57، شان مسعود 51، بابر اعظم 39، سرفراز احمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے۔
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
اب پاکستان کی نظریں سری لنکا کو 2-0 سے کلین سویپ کرنے پر ہیں۔