اسلام آباد:رہنما پاکستان تحریک انصاف ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چھاپا مارنے کے بعد ان کا گھر سیل کردیا ہے۔
ذلفی بخاری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ انتہائی گھٹیا حرکت کرتے ہوئے پولیس، سی ڈی اے اور نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مار کر سیل کر دیا۔ گھریلو ملازمین اور پالتوں جانوروں تک کو گھر سے نکال دیا گیا۔
In an extremely low move, police, CDA & unidentified men raided and sealed my house in presence of Assistant Commissioner & Deputy Commissioner.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 26, 2023
My house help & pets have been thrown out on the street at this hour.
What’s left of a state that can stoop this low and attack… pic.twitter.com/rt8uOEVM5W
ذلفی بخاری نے کہا کہ ایسی ریاست کے پاس کیا بچا ہے جو اس پست اور خالی نجی املاک پر حملہ کر سکے؟