ایبٹ آباد: بارش سے صورتحال انتہائی ابتر ، اسپتال اور آبادیاں زیر آب آ گئیں

09:24 AM, 27 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

ایبٹ آباد میں بارش کی وجہ سے صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی۔ شدید بارش کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت کئی کالونیوں اور آبادیوں میں شدید پانی داخل ہوگیا۔

ریسیکو  حکام کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس، بلال ٹاؤن، حسن ٹاؤن اور مانسہرہ روڈ، جھنگی، جب پل اور پی ایم اے روڈ میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے۔

گھروں میں بھی پانی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث گھر کا سارا سامان تباہ ہو گیا جبکہ رہائشی اپنی فیملیز کے ساتھ پانی سے محفوظ رہنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چلے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے نیورو سرجری وارڈ میں پانی داخل ہونے کے بعد مریضوں کو دوسرے وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانی میں پھنسنے والی درجن سے زائد گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ پندرہ سے زائد لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

مانسہرہ روڈ پر پانی زیادہ ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں