پنجاب میں گورنر راج نہ لگانے کی وجہ سامنے آگئی

08:25 PM, 27 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا ۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ابتر معاشی صورتحال کے باعث حکومت پہلے ہی مشکل میں ہے ایسے میں گورنر راج کے نفاذ سے حکومت کو مذید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ کے جو اختیارات ہیں وہی رہیں گے ۔

صحافی نے اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا کہ پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے جارہے ہیں ؟ جس پر وزیر قانون بولے ایسی کوئی بات نہیں ، پنجاب میں وزرا کے داخلے روکے جائیں گے تو گورنر راج کا جواز بنے گا ۔ پارلیمان اپنے اختیارات کا آئینی طور پر تحفظ جانتی ہے ۔

مزیدخبریں