لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کے نام کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی عمران خان سے ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی ۔ پہلے مرحلے میں 25 رکنی کابینہ کے حلف اٹھانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ راجہ بشارت ، مراد راس ، حافظ عمار یاسر اور یاسمین راشد کو وزارت ملے گی ۔
پنجاب میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے کے بعد پولیس افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع ، سی سی پی او لاہور اور ڈی جی اینٹی کرپشن کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں ، ڈی پی او جھنگ ایس ایس پی سردار غیاث گل خان کی خدمات بھی وفاق کے سپرد ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے باضابطہ استعفی دیدیا ۔
دوسری جانب ، عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں کپتان نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عمران خان کا اگلا ہدف وفاقی حکومت ہو گی ، عمران خان نے پارٹی راہنماوں کو اہم ہدایات جاری کر دی ۔ عمران خان نے پارٹی راہنماوں سے مختلف امور پر تجاویز بھی لی ، عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی ۔