کولمبو: گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے ۔ کپتان بابر اعظم اور امام الحق کریز پر موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے روک دیا گیا ۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔ پاکستان کو جیت کے لیے 419 رنز درکار ہیں ۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے دوسری اننگز میں 360 رنز بنا کر اننگز کو ڈیکلیئر کیا تھا ۔ اس طرح سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 508 رنز کا ہدف دیا ۔
میزبان ٹیم کی جانب سے دننجایا ڈی سلوا نے سنچری اسکور کی جبکہ پاکستان کی طرف سے محمد نواز اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ، دو میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔