اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر دو بجے پارلیمینٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جبکہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کرنے کے علاوہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رات گئے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا تاہم اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔