لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پنجاب میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عبدالجبار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیاہے اور اس کے علاوہ ڈی پی او جھنگ غیاث گل خان کو بھی وفاق رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نبیل اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نبیل اعوان کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے علاوہ عنایت اللہ لک کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پنجاب اسمبلی میں بطور سیکرٹری پارلیمانی امور ذمہ داری انجام دے رہے ہیں تاہم ان کی بطور سیکرٹری پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور سی سی پی او سمیت اہم تقرریاں و تبادلے
11:04 AM, 27 Jul, 2022