پی ٹی آئی کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے مختلف ناموں پر غور 

08:37 AM, 27 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ہے تاہم حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے اسلم اقبال، زین قریشی، عثمان بزدار، سبطین خان اور میاں محمود الرشید کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف بھی جلد عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈپٹی سپیکر کیلئے واثق قیوم اور ملک تیمور کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں