اسلام آباد: نور مقدم کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت۔ملزم ظاہر جعفرنے اعتراف جرم کرتے ہوئے نور مقدم کو قتل کرنے کی وجہ بھی پولیس کو بتا دی۔
ذرائع کے مطابق ظاہر جعفرنے پولیس کو بتایا نور مقدم نے اس کے ساتھ بے وفائی کا علم ہونے پر اسے روکا لیکن نہ رکنے پر اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے نور مقدم کی پہلی منزل سے چھلانگ لگانے کی فوٹیجز حاصل کر لیں۔
ظاہر جعفر ملزم کا موبائل ڈیٹا بھی سامنےآ گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم وقوعہ کے روز اپنے والدین سے رابطے میں تھا اور مبینہ طور پر ملزم نے والد کو واقعہ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
پولیس نے کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کیلئے ملزم کے فنگر پرنٹس امریکہ اور برطانیہ کے سفارتخانوں کو بھجوا دئیے۔ دوسری جانب ملزم کے والد، والدہ نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دے دی۔