اسلام آباد :خطروں کاکھلاڑی ،بلندیوں کامسافرشہروز کاشف ایک بارپھربےمثال،پاکستانی کوہ پیماکاتاریخ ساز کارنامہ،چھوٹی عمر میں بڑا ریکارڈ ،شہروزکاشف تاریخ کاحصہ بن گیا۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے انتہائی کم عمر میں کے ٹو چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ،شہروز کاشف 19 سال کی عمر میں کے ٹو جیسی بلند چوٹی کو سر کرنے والے پہلے کوہ پیما بن گئے ۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف اس سے قبل دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر کر چکے ہیں جب کہ اُنہوں نے محض 17 برس کی عمر میں دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک بھی سر کی تھی،رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ساجد سدپارہ نے 20 برس کی عمر میں کے ٹو سر کر کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
شہروزکاشف ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےکاکارنامہ بھی انجام دےچکےہیں،دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے بعد شہروز کاشف کم عمر ترین پاکستانی ہیں ۔