پیرس : فرانس میں کیوبا کے سفارتخانے پر دستی بموں سے حملے میں آگ لگ گئی ،وزیرخارجہ نے حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں کیوبا کے سفارتخانے پر گیسولین بموں سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں تین گیسولین بم استعمال کئے گئے جن کی وجہ سے سفارتخانے میں آگ لگ گئی ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
کیوبا کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سفارتخانے پر حملے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ سفارتخانے پر مظاہرین نے تین مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے جن میں سے دو سفارت خانے سےٹکرائے جس کے باعث آگ لگ گئی۔
کیوبا کے بین الاقوامی پریس سینٹر نے امریکہ کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہےاور کہا ہے کہ امریکہ ہمارے ملک کے خلاف مسلسل مہم چلا رہا ہے جو ان رویوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور تشدد کو فروغ دیتا ہے ۔
یاد رہے کہ فرانس میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فرانس کے صدر میکوؤل نے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔
جبکہ فرانس میں کورونا لاک داؤن کے سبب بےروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے خلاف لوگ پچھلے ایک ہفتے سے مظاہرے کررہے ہیں۔