مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں جے یو آئی کا اہم اجلاس طلب 

06:58 PM, 27 Jul, 2021

پشاور :مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جمیعت علما اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ،مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا ۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق تمام اراکین کو اجلاس کا دعوت نامہ جاری کردیا گیا ہے،اجلاس میں قومی اسمبلی ، سینٹ سمیت کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈرز خصوصی شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں گھریلو تشدد بل اور وقف املاک ایکٹ پر غور وخوض ہوگا ،اجلاس میں خصوصی طور پر خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پارٹی کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں