کراچی :این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ اور بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات کی توثیق کردی۔وفاق کی طرف سے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہواجس میں کراچی میں وبا کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں صحت کےنظام پر دباؤ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا،وبا پر قابو پانے کے لیے کورونا ویکسینیشن کو ناگزیر قرار دیا گیا۔
اجلاس میں واضح کیا گیا این سی او سی اور سندھ حکومت وبا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیںجو اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے،انہوں نے کہا کراچی میں وباء کی شرح انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے ،کراچی میں اس وقت کیسز کی تعداد چھبیس فیصد سے زیادہ ہے ۔
رپورٹ کے مطابق انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کی تعداد 980 ہوگئی ہیں،این سی او سی نے کورونا پر قابو پانے کےلیے سندھ حکومت کے اقدامات کی توثیق کردی،اجلاس میں سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔