اسلام آباد:آزاد کشمیرمیں مسلم لیگ ن کے سینئررہنما امیدوار راجا فاروق حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت بھارت سے حق خود ارادیت لینا چاہتی ہے وہ یہاں مرضی کی حکومت کیوں نہیں بننے دے رہے،کیا پاکستان کی حکومت ہمیں 5 سال کی حق حکمرانی نہیں دے سکتی؟وزیراعظم عمران خان نےحالیہ الیکشن میں آزاد کشمیر کی ریاست کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔
آزاد کشمیر الیکشن میں پری پول دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا وفاقی وزرا نے الیکشن میں اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا،ہم آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں اس کیخلاف مہم چلائیں گے،ریٹرننگ افسران نے لکھا فلاں افراد کو نااہل قرار دیا جائے،علی امین پابندی کے باوجود وزیراعظم پاکستان کے ساتھ یہاں گھومتا رہا ، عمران خان انہی افراد کو اپنے ساتھ جلسے میں لے آئے،آزاد کشمیر میں ہونے والی تاریخی پر ی پول دھاندلی میں عمران خان کے کردار کیخلاف پورے پاکستان اور دنیا میں مہم چلائوں گا ۔
راجا فاروق حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا مذاق اڑایا گیا، میں نے ہر جگہ خطوط لکھے ہیں،کہاں کہاں جاکر اپنا رونا روؤں،عمران خان اور ان کی حکومت نے آزادکشمیرکےاداروں کو معذورکردیا،اگر مجھے فیئرالیکشن کرانے تھے تو پھر الیکشن کمیشن کی کیا ضرورت ہے،الیکشن کمیشن نے مجھ سے جو کچھ مانگا انہیں فراہم کیا گیا،عمران خان نے سجی سجائی دکان کو لوٹاہے،جن امیدواروں کو نااہل کرنے کی سفارش کی گئی انہیں پروٹوکول دیا گیا،عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کو لوٹا ہے۔