اسلام آباد :پی ٹی آئی کے رہنما نزیر چوہان کو گرفتاری کے بعد کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ایم پی اے نذیر چوہان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی،نزیر چوہان کیخلاف تھانہ رہا کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا ،نزیر چوہان کیخلاف وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ۔
نزیر چوہان پر شہزاد اکبر کی ذات اور عقیدہ سے متعلق بیان جاری کرنے پر مقدمہ درج ہوا ،مدعی کے مطابق نزیر چوہان نے شہزاد اکبر کے مذہبی نظریات بارےاشتعال انگیز بیان دیا تھا ،نزیر چوہان کے شہزاد اکبر سے متعلق اس قسم کے بیان سے ان پر حملہ ہونے کا خطرہ تھا ۔
علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔