لاہور: نوویں اور گیارہویں کے امتحانات ہوں گے یا نہیں افواہوں کا بازار ایک بار پھر سے گرم ہوگیا ، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ طلباء اپنی تیاری پر توجہ دیں بغیر امتحان کسی بچے کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا ۔
کنٹرولر پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین ڈاکٹر فدا حسین کا کہنا ہے کہ طلباء کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اس سال امتحانات لازمی ہونگے ۔
انہوں نے امتحانی شیڈول کے بارے میں بتایا کہ جماعت دہم کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں ۔ گیارہویں کے امتحانات 12 اگست جبکہ جماعت نہم کے 29 اگست سے شروع ہونگے ۔ تمام تعلیمی بورڈز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔