لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق ، نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی درخواست پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، نذیر چوہان کا ایف آئی اے سے وائس ٹیسٹ کرایا جائے گا ۔
دوسری جانب ، نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد جہانگیرترین گروپ نے اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ، اجلاس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس آج شام لاہور میں ہو گا ۔
اجلاس میں لاہور میں موجود ممبران شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ کے اراکین نذیر چوہان گروپ کی گرفتاری پر لائحہ عمل تہہ کریں گے ۔