جینز پہننے کی سزا، رشتہ داروں نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کردیا

01:35 PM, 27 Jul, 2021

ممبئی : بھارت میں جینز پہننے پر دادا اور دادی نے پوتی کو قتل کردیا،

مذکورہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں گزشتہ ہفتے پیش آیا جہاں 17 سالہ نیہا پسون کو دادا دادی اور دیگر رشتے داروں کی جانب سے جینز پہننے پر قتل کیا گیا۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران مقتولہ کی والدہ شکنتلا دیوی نے بتایا کہ لڑکی کی چچا اور دادا سے جینز پہننے کے اوپر بحث ہوئی جس کے بعد اس پر ڈنڈے برسا دیے گئے۔

 شکنتلا دیوی کا کہنا تھا کہ واقعے کے روز ان کی بیٹی نے روزہ رکھا ہوا تھا، شام کو اس نے جینز اور ٹاپ پہن کر مذہبی رسومات ادا کیں، دادا دادی نے دیکھا تو انہوں نے اس کے لباس پر اعتراض کیا جس پر نیہا نے جواب دیا کہ جینز پہننے کیلئے بنائی گئی ہے اس لئے میں نے پہن لی ۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ یہ بحث طویل ہوگئی جس نے شدید جھگڑے کی شکل اختیار کرلی، اس کے بعد نیہا کو اتنا مارا گیا کہ وہ بے ہوش ہوگئی اور پھر اسے اسپتال لے جایا گیا۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے وہ ساتھ لے جانے پر آمادہ نہیں ہوئے جس کے باعث مجھے شک ہوا تو میں نے اپنے خاندان والوں کو مطلع کیا۔

شکنتلا دیوی نے مزید بتایا کہ اگلی صبح انہوں نے سنا کہ کسی لڑکی کی لاش دریا کے اوپر پل پر لٹکی ہوئی ہے وہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ وہ نیہا کی لاش تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دادا دادی، رکشہ ڈرائیور اور چچا کو تفتیش کیلئے گرفتار کرلیا۔
 

مزیدخبریں