ممبئی : بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی شوہر کی تحقیقات کے سلسلے میں رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران آنسوؤں سے رورہی تھیں ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس وقت ممبئی پولیس نے اداکارہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو وہ بہت تناؤ کا شکار تھیں ۔ وہ اپنے شوہر سے بہت سخت لہجے میں بات کررہی تھیں ۔ انہوں نے راج سے بحث شروع کردی جو کہ ایک جھگڑے میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد شلپاسیٹھی آنسوؤں سے رونے لگیں ۔
اس دوران موجود کرائم برانچ کی ٹیم نے معاملے کو سنبھالا جب کہ اس وقت شلپا کی جانب سے پولیس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان سب کے بارے میں وہ لاعلم تھیں، انہیں نہیں پتا تھا کہ راج فحش فلمیں بنانے میں ملوث ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کی رات غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف اس قسم کی فلمیں بنائیں بلکہ انہیں مختلف موبائل ایپس پر بھی پوسٹ کیا۔