سعودی عرب کی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

12:47 PM, 27 Jul, 2021

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان وفود کی سطح پر مذاکرت ہوئے ۔پاکستان کی طرف سے وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ سعودی عرب کی طرف سے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کی۔

مذاکرات کے بعد دفتر خارجہ میں  سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  سعودی عرب سےمعاشی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بات چیت ہوئی ہے۔ سعودی عرب کی خوشحالی،تعمیروترقی کو اپنی ترقی سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کی سالمیت کی حمایت جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہیں ۔ سعودی عرب کےساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان،سعودی عرب میں مذہبی، ثقافتی،گہرے برادرانہ مراسم ہیں ۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد میں پرتپاک خیرمقدم پر حکومت اور پاکستانی عوام کا شکرگزر ہوں۔ دونوں ملک گہرے اور تاریخی رشتے میں جڑے ہیں۔ کوشش ہے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں ۔  دورے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا فالواپ تھا۔

انہوں نے کہا کہ  سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون پربات چیت ہوئی ہے۔دونوں ممالک تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ 

مزیدخبریں