اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں پر اسٹیبلشمنٹ کا اثر ہےجس ملک میں عدلیہ آزاد نہ ہو وہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا ۔
احتساب عدالت اسلام اباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ملک میں عدل کا نظام شفاف نہ ہو، عدالتیں خود فیصلے نہ کر سکیں اس ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکن رپورٹ میں کہا گیا ہماری عدالتوں پر اسٹبلیشمنٹ کا اثر ہے۔اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئےجب عدالتیں آزاد نہیں تو کون اعتماد کر سکتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا نظام لانا چاہئے جس سے انصاف عام آدمی کے لیے ہو۔انکا کہنا تھا کہ نیب کی پالیسی سب کے سامنے ہے۔نیب کے حالات پر ہائی کورٹ کی رولنگ بھی واضح ہے۔آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق تین بجے میڈیا کو بتائیں گے۔