اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک ہے۔
اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائےلیں گے ۔ ایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کااعتماد ہو پاکستان کے مفادمیں ہے۔عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1419881996860469260
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر بھی حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو ۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے اور انتخابات،احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو اسحکام دے گا۔