جے پور: بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو مسلسل 25 دن تک سوتا رہتا ہے اور ایک سال میں 2 ماہ جاگتا ہے اور 10 ماہ سوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے گاؤں بھداوا سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ پکھا رام کو ایکسس ہائیپرسومنیا نامی بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ ایک بار سوتا ہے تو پھر 20 سے 25 دن بعد ہی اٹھتا ہے۔
واضح رہے کہ ایک نارمل شخص چوبیس گھنٹے میں 6 سے 9 گھنٹے تک سوتا ہے جبکہ پکھا رام نامی یہ شخص ایک بار سوجائے تو سوتا رہی رہتا ہے۔