ٹوکیو اولمپکس، امریکا 8 گولڈ میڈلز لے کر پہلے نمبر پر آگیا

09:36 AM, 27 Jul, 2021

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں خوب زور آزمائی کے بعد میڈل ٹیبل پر امریکا 8 گولڈ میڈلز لے کر پہلے نمبر پر آگیا ۔

امریکا مجموعی طور پر 19 میڈلز اپنے نام کرچکا ہے ، جن میں 8 طلائی ، 3 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔ میزبان ملک جاپان 8 طلائی ، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

اب تک ، چین مجموعی طور پر 19 میڈل حاصل کرچکا ہے ، جس میں 7 گولڈ ، 5 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔ جبکہ پاکستان ابھی تک کوئی تمغہ حاصل نہیں کرسکا ۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز جگمگاتی تقریب سے ہوا تھا اور دلکش نظاروں نے دیکھنے والوں کو سحر زدہ کر دیا تھا ۔ اولمپکس میں گیارہ ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ۔ جبکہ کورونا بحران کے باعث شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔

مزیدخبریں