اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد شبہاز شریف اور نواز شریف کے درمیان جھگڑ ہوا ہے اور نواز شریف میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات زوم پر میٹنگ ہوئی جس میں مریم نواز ، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور نواز شریف نے شرکت کی۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کشمیر کی شکست کی ساری ذمہ داری شہباز شریف پر ڈال دی اور کہا انہوں نے وہاں کچھ نہیں کیا۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اس بیانیے سے کشمیر تو کیا آئندہ پنجاب میں بھی کوئی سیٹ نہیں ملے گی جس پر نواز شریف کمپیوٹر چھوڑ کر چلے گئے۔