بٹ کوائن کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

بٹ کوائن کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
سورس: فائل فوٹو

لندن : دنیا کی سب سے مشہور کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قدر 40 ہزار ڈالر کے قریب بڑھ گئی۔ ایشیائی مارکیٹ میں بھی بٹ کوائن پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر دیکھی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے یہ کہنے کے بعد کہ ٹیسلا دوبارہ بٹ کوائن کو ادائیگی کے طور پر قبول کرنا شروع کر دے گا۔  بٹ کوائن 40ہزار ڈالر  کے قریب پہنچ گیا ہے۔ 

برقی کار بنانے والی والی کمپنی ٹیسلا نے مئی میں کہا تھا کہ وہ اب خریداریوں کے لیے کرپٹو کرنسی قبول نہیں کرے گی۔ اس نے بٹ کوائن کی مائننگ کو وجہ بتاتے ہوئے اس کے ماحولیاتی اثرات پر خدشات کا حوالہ دیا تھا کیونکہ اس عمل میں بجلی کی بڑی مقدار استعمال ہوتی ہے۔

 ایسا اس وقت کہا گیا تھا جب ابھی دو ماہ پہلے ہی کمپنی نے دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں ادائیگی قبول کرنا شروع کی تھی۔ ایلون مسک نے بی ورڈ کرپٹوکرنسی کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کافی امکان ہے کہ  ٹیسلا بٹ کوائن کو دوبارہ قبول کرنا شروع کر دے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بٹ کوائن کی مائننگ میں فوسل فیول یا زمین میں دبے ہوئے ایندھن کے استعمال کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ میں اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے تھوڑا سی زیادہ مستعدی چاہتا تھا کہ قابل تجدید توانائی کے استعمال کا سب سے زیادہ امکان 50 فیصد تک یا اس سے زیادہ ہے اور اس نمبر میں اضافے کی طرف رجحان دیکھا گیا ہے اور اگر ایسا ہے تو ٹیسلا بٹ کوائن کو قبول کرنا دوبارہ شروع کر دے گا۔