اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل آج وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئےہیں۔
نیو نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سینئر سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کے تمام پہلوئوں‘ علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کرینگے جبکہ سعودی وزیر خارجہ دورے میں دیگر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کرینگے۔ فیصل بن فرحان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کرینگے۔ جبکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے حوالے سے بھی معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی۔