اسلام آباد : حکومت نے ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات 146.18 فیصد تک مہنگی کیں ۔ پچیس جون 2020 کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 51 روپے 58 پیسے فی لٹر تک اضافہ کیا-
اعدادوشمار کے مطابق مٹی کا تیل ایک سو چھالیس اعشاریہ ایک آٹھ فیصد،لائٹ ڈیزل ایک سو بائیس،پیٹرول اٹھاون اعشاریہ چار سات اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پنتالیس اعشاریہ تین نو فیصد مہنگا کیا گیا-جون 2020سے جولائی 2021 کے دوران پیٹرول تینتالیس روپے ستاون پیسے فی لٹرمہنگا ہوکر قیمت چوہتر روپے باون پیسے سے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو اٹھارہ روپے نو پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی -
اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل چھتیس روپے اڑتیس پیسے فی لٹر مہنگا ہوکر قیمت اسی روپے پندرہ پیسے سے بڑھ کر ایک سو سولہ روپے ترپن پیسے فی لٹر ہوگئی-
لائٹ ڈیزل چھیالیس روپے ترپن پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا اور لائٹ ڈیزل کی قیمت اڑتیس روپے چودہ پیسے سے بڑھ کر چوراسی روپے سڑسٹھ پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت اکیاون روپے اٹھاون پیسے اضافے کے ساتھ پینتس روپے چھین پیسے سے بڑھ کر ستاسی روپے چودہ پیسے فی لٹر ہوگئی۔
واضح رہے کہ جون 2020 سے اب تک عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت اکتالیس ڈالر سے بڑھ کر پچھتر ڈالر فی بیرل ہوگئی۔