نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن 40 برس کی ہو گئیں

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن 40 برس کی ہو گئیں

کرائسٹ چرچ :سینتیس سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بننے والی جیسنڈا آرڈن 40 برس کی ہو گئیں، وہ 2017ء میں وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔

جیسنڈا 37 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کی کم عمر خاتون وزیر اعظم بنی تھیں، جیسنڈا نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں ایک بڑے دہشت گرد حملے، مہلک آتش فشاں پھٹنے اور عالمی وبا سے نمٹیں۔

آرڈن کی لیبر پارٹی نے ملک میں صحت، دولت اور خوشحالی کو بہتر بنانے کے لئے قانون سازی کی۔اس وقت جیسنڈا آرڈن نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کی پارٹی بھی مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔