اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوان قوم کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں، مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپاہیوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہو گئے تھے جبکہ بلوچستان میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے تھے۔