نواز شریف کے معاملے پر حکومت نے کوئی احکامات جاری نہیں کیے , شہبازگل

نواز شریف کے معاملے پر حکومت نے کوئی احکامات جاری نہیں کیے , شہبازگل
کیپشن: Image Source: Shahbaz Gill Twitter Account

لاہور: شہبازگل نے کہا کہ سزا یافتہ قیدیوں کے تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے جائیں گے، نواز شریف کے معاملے پر پنجاب حکومت نے کوئی احکامات جاری نہیں کیے ۔

 

تفصیلات کے مطابق، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی جیل کو کوئی خط نہیں لکھا گیا، شہباز شریف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، وہ من گھڑت اور خودساختہ خبروں سے عوام کو گمراہ نہ کریں۔

 

ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، سزا یافتہ قیدیوں کیلیے تمام فیصلے قانون اور جیل مینول کے مطابق کیے جائیں گے، نواز شریف کے معاملے پر کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلیے نواز شریف کی صحت کا سہارا لے رہی ہے ،کرپٹ لیگ کے لیڈر گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتے، چچا بھتیجی کو غلط بیانی کے باعث مسلسل سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔