دشمن قوتیں بلوچستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں: میجر جنرل آصف غفور

دشمن قوتیں بلوچستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں: میجر جنرل آصف غفور
کیپشن: Image by ISPR

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ انشااللہ دشمن قوتوں کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دشمن قوتیں بلوچستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب تمام توجہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہے ، قبائلی علاقوں میں کوششوں کے بعد سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی۔

میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا کہ قربانیاں پاکستان کی طرف سے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہیں ، پاک افغان سرحد پر 6 اور بلوچستان میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں ۔

شہدا میں کیپٹن عاقب ، سپاہی نادر ، عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل  ہیں ،شہدا میں حوالدار خالد ، سپاہی نوید ، سپاہی بچل شامل ہیں۔