امریکانےایف16طیاروں کیلئےتکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

امریکانےایف16طیاروں کیلئےتکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکاکےمثبت نتائج آناشروع ہو گئے ، امریکانےایف16طیاروں کیلئےتکنیکی اورلاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کےدورہ امریکاکےمثبت نتائج آناشروع ہو گئے ، امریکانےایف16طیاروں کیلئےتکنیکی اورلاجسٹک سپورٹ کا اعلان کیا ہے ۔ طیاروں کیلئے125ملین ڈالرزکی سپورٹ فراہم کی جائےگی۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ  ملکی معیشت کی مضبوطی،قومی ترقی اوراصلاحات کے عمل سے تبدیلی لارہے ہیں۔ امریکاکی جانب سےتکنیکی اورلاجسٹکس سپورٹ کااعلان بڑی کامیابی ہے، یہ بھارتی پروپیگنڈےکی ہاراورہمارےاصولی مؤقف کی جیت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پوری دنیانےوزیراعظم کےمؤقف کی تائیدکی ہے،ان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم کا امریکادونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ میں مددگارثابت ہوگا۔