لاہور: اداکارہ مہک نور فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے اعلان سے افسردہ ہو گئیں، اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر بڑا با صلاحیت باﺅلر ہے اور انہیں ابھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔
محمد عامرکی باﺅلنگ کا انداز زبردست ہے اور خصوصاًمخالف ٹیم کے کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے کے بعد ان کا رد عمل دیکھنے کے قابل ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر پرستار ان کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے قبل از وقت فیصلے سے افسردہ ہیں ، ہماری درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اسے واپس لیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔