موبائل مسجد کی ایسی خصوصیات جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

موبائل مسجد کی ایسی خصوصیات جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
کیپشن: image by facebook

ٹوکیو:جاپان میں اولمپکس 2020 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جہاں مسلمانوں کی عبادت کا خاص خیال رکھتے ہوئے موبائل مسجد بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس میں بیک وقت پچاس سے زائد نمازی باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں ۔

موبائل مسجد کو انتہائی دلکش انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ وضو کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تاکہ نمازیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، 

یہ بھی پڑھیئے:فیس بُک کو ایک دن میں 16 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا
 
 
 تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس 2020 کے لیے ایک مقامی کمپنی نے موبائل مسجد متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد جاپان آنے والے مسلمان سیاحوں کو نماز کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔جس پر سات لاکھ ستر ہزار یورو کی لاگت آئی ہے  ، اس ’ موبائل مسجد ‘ میں وضو کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ بیک وقت 50نماز ی نماز پڑھ سکتے ہیں۔


 موبائل مسجد کو باہر سے دیکھنے والے اسے سفید اور نیلی رنگ کا ایک عام ٹرک سمجھیں گے لیکن جب اس کے اطراف کے دروازے پھیل کر کھل جاتے ہیں تو یہ ایک حیرت انگیز اور خوب صورت مسجد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:یوٹیوب فیس بک کی بالادستی کے لیے خطرہ؟
 
 
 یہ مسجد نہ صرف مسلمان سیاحوں بلکہ مقامی شہریوں کے لیے بھی ہے۔یہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد بھی مختلف اوقات پر استعمال کی جاتی رہے گی بالخصوص ایسے مقامات پر جہاں لوگوں کا بہت بڑا اجتماع ہو رہا ہو۔