آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں یوسف رضاگیلانی،فرحت اللہ بابر،مولابخش چانڈیو،قائم علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی ۔ کانفرنس کی میزبانی شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ طور پر کی۔
آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں،عوام کے مینڈیٹ پرڈاکا ہے۔دوبارہ الیکشن کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آزادی کی لڑائی لڑیں گے۔ہم نے پارلیمنٹ کے اندر اس الیکشن کمیشن کو اختیارات دیے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دیکھتے ہیں یہ لوگ ایوان کسطرح چلائیں گے ہم ان کو داخل نہیں ہونے دینگے؟انہوں نے کہا کہ دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے تحریک چلائیں گے۔تحریک چلانے کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی ۔
دوسری جانب پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ حلف نہ اٹھانے کے معاملے پر پارٹی سے مشاورت کریں گے جس کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں