سعودی سفیر کی عمران خان سے ملاقات، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

09:08 PM, 27 Jul, 2018

اسلام آباد :سعودی عرب کی جانب سے عام انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد، سعودی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی نے بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور عام انتخابات کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی پر مبارکباد کا  پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیئے:تحریک انصاف کا پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان
 
 
ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے پاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا جبکہ عمران خان کے سعودی عرب بارے خیالات اور جذبات کو  وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا   کہ سعودی ولی عہد  اقتدار   کی منتقلی کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے ایک نئے دور کی بنیاد ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی کابینہ بیس اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان
 
 
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک اور پاکستان کا بااعتما دوست ہے اور ہماری خارجہ پالیسی میں اسے خاص مقام حاصل ہے.

عمران خان سے سعودی سفیر کی ہونے والی اس ملاقات میں جہانگیر خان ترین ، فواد حسین چوہدری ،نعیم الحق سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔

مزیدخبریں