الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو انتخابی نتائج مرتب کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

06:04 PM, 27 Jul, 2018

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو انتخابی نتائج مرتب کرنے کے لیے 29 جولائی کی ڈیٰڈلائن دے دی ، تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، امیدواروں کو فارم 45 کی کاپیاں بھی دینے کی ہدایت کر دی گئی ۔

اس کے ساتھ ساتھ حتمی نتائج مرتب کرنے سے پہلے امیدواروں یا ایجنٹس کو تحریری طور پر اطلاع دی جائے ، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آر او حتمی نتائج مرتب کرنے کے لیے وقت اور مقام بھی امیدواروں کو بتائیں اورحتمی نتائج امیدواروں یا ایجنٹس کی موجودگی میں مرتب کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیئے:کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کی آڈٹ رپورٹ جمع 

ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی بھی امیدواروں یا ایجنٹس کی موجودگی میں کریں اگر دوبارہ گنتی کی درخواست موصول ہو تو ریٹرننگ افسران مناسب سمجھیں تو گنتی کریں۔

مزیدخبریں