اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم فافن نے عام نتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ فافن نے عام انتخابات 2018ء کو 2013ء کی نسبت بہتر قرار دے دیا۔
فافن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں تاخیر، گنتی کے عمل میں شکایات کے باوجود تنازعات سے پاک الیکشن ہوا۔ دہشتگردی کے واقعات کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ کیلئے باہر نکلی اور تہائی پولنگ اسٹیشنز پر قواعد کی خلاف ورزیاں ہوئیں جو معمولی نوعیت کی تھیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہو گی، نعیم الحق
رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے اور جماعتوں کے تحفظات مسترد کرنے سے سیاسی انتشار پھیل سکتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں