لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف اورشفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے رانا ثناءاللہ جیت گئے
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اورشفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام ہوگیا، تمام سیاسی قوتوں کا ووٹ کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایک حلقے کی بات نہیں،پورا الیکشن کالعدم کرائیں گے، فضل الرحمٰن
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی
انہوں نے مزید کہا کہ بدترین بدنظمی اور انتخابات کے نتائج پر اٹھنے والے اعتراضات پر آل پارٹیز کانفرنس میں بات ہو گی۔خیال رہے کہ ن لیگ سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات 2018 ءکے نتائج کو مسترد کردیا ہے اور مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں