ممبئی: عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر بالی ووڈ اداکار ایوشمن کھرانا نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی ایسا واقعہ بھی سنا دیا ہے کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” 92 کے ورلڈکپ کے موقع پر عمران خان کی وکٹری سپیچ دیکھ کر میرے والد نے پیش گوئی کی کہ یہ بندہ پکا ایک دن پاکستان کا وزیراعظم بنے گا۔
انہوں نے مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ بہت بہت مبارک ہو عمران خان سر، ہمیشہ سے آپ کا مداح رہا ہوں۔ اب آپ پر برصغیر میں امن اور ہم آہنگی لانے کی سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہو گئی ہے۔“