سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کی اراضی نیلام کرنے کا حکم

02:02 PM, 27 Jul, 2018

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور میں 22 مقامات پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اراضی کی نیلامی کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بنچ نے ایل ڈی اے اراضی پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے مالکان پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ اراضی پر کاروبار کرنے والے لوگ اگر شرائط پر پورا اتریں تو ان کو نیلامی کے عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اگر پنجاب حکومت بنانے سے روکا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، حمزہ شہباز

اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ شرائط و ضوابط منظور ہونے کے بعد 15 روز کے اندر نیلامی کی جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ایل ڈی اے سے نیلامی کی شرائط و ضوابط بھی پیش کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کیا کہ نیلامی کر کے رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کی جائے۔ ساتھ ہی چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ مناسب ریٹ پر نیلامی کی جائے اور بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں