لاہور: پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا قوم کو یاد دلاتا ہوں کہ نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا اور اب (ن) لیگ پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پارٹی بن کر ابھری ہے اس لیے تمام آئینی اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کا پاس کیا جائے اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے جبکہ صوبے میں حکومت بنانے کے لیے ہم پیپلز پارٹی، ہم خیال اور مسلم لیگ (ق) سے بھی بات کریں گے۔ اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: حلقے کھلوانے کے لیے عمران خان کی پیش کش کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف
حمزہ شہباز نے الزام لگایا کہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کی گئی اور ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا جسے ایکسپوز کریں گے۔ ہمارے کارکنوں کو مارا پیٹا گیا جس کے بارے میں ہم قوم کا آگاہ کرتے رہیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل میں (ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں اچھی باتیں کیں لیکن انہیں کام کرنا پڑے گا اور انہیں اپنی کہی باتوں پر پہرہ دینا پڑے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں